QR CodeQR Code

کرپشن کیس، ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

5 Dec 2016 12:56

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں، اس لیے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے مدعی کے وکلا کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ نیب کو سنے کے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں، اس لیے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے مدعی کے وکلا کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ نیب کو سنے کے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 588833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588833/کرپشن-کیس-ڈاکٹر-عاصم-کی-درخواست-ضمانت-پر-نیب-کو-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org