0
Monday 5 Dec 2016 17:18

آئی ایس او لاہور ڈویژن کا اجلاس عمومی 10 دسمبر کو شروع ہو گا

آئی ایس او لاہور ڈویژن کا اجلاس عمومی 10 دسمبر کو شروع ہو گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا سال رواں کا مجلس عمومی کا پہلا 2 رزہ اجلاس 10 دسمبر سے لاہور میں منعقد ہوگا جس میں ڈویژنل صدر علی زیدی سربراہی کریں گے۔ جس میں ڈویژن بھر سے اراکین مجلس عمومی شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات حسام علی نے تنظیم کے ڈویژنل آفس میں جاری اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کو نامزد کیا گیا۔ حسام علی نے بتایا کہ اجلاس عمومی میں نامزد کابینہ کی منظوری لی جائے گی، تمام اراکین عمومی ایک مخصوص مرحلہ کے بعد نامزد اراکین کے بحیثت ڈویژن کابینہ منظوری دیں گے جبکہ نومنتخب کابینہ سے ڈویژنل صدر حلف لیں گے۔ سابقہ کارکردگی پر احتسابی عمل بجا لایا جائے گا اور اگلے 3 ماہ کا پروگرام پیش کیا جائے گا جسے تمام اراکین عمومی کی آرا کے بعد منظور کیا جائے گا۔ سالانہ پروگرام میں تعلیم و تربیت کو ترجیع دی جائی گی تاکہ طلبا کی تعلیمی مشکلات کیساتھ ساتھ اخلاقی فقدان پر بھی قابو پایا جائے۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن کے درجنوں طلبا کے علاوہ سابقہ ڈویژنل صدور جس میں شکیل نقوی، سجیل شمسی، علامہ نیاز احمد کھرل سمیت علما کرام کی شرکت متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 588947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش