QR CodeQR Code

وزیراعظم گیلانی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی ملاقات

11 Mar 2011 22:42

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے تک بند کمرے میں جاری رہی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال، احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا


 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ڈی جی، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اہم قومی اور سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکا کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے تک بند کمرے میں جاری رہی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال، احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 58898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58898/وزیراعظم-گیلانی-سے-ڈی-جی-آئی-ایس-لیفٹیننٹ-جنرل-احمد-شجاع-پاشا-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org