QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ سندھ نے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد تمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیا

5 Dec 2016 19:21

اسلام ٹائمز: وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی سے بھی فون کے ذریعے رابطہ کرکے معاملے چھان بین کرنے کی ہدایت کی کہ آیا ہوٹلوں میں ایمرجنسی آلات اور ایمرجنسی گیٹ موجود ہیں یا نہیں؟۔ وزیراعلی سندھ نے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد تمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کے تمام ہوٹلوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے محکمہ سول ڈیفنس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مراد علی شاہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی، کمیٹی میں محکمہ ہوم لیبر اور کے ایم سی افسران شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے بھی فون کے ذریعے رابطہ کرکے معاملے چھان بین کرنے کی ہدایت کی کہ آیا ہوٹلوں میں ایمرجنسی آلات اور ایمرجنسی گیٹ موجودہیں یانہیں؟۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔


خبر کا کوڈ: 588995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588995/وزیر-اعلی-سندھ-نے-مقامی-ہوٹل-میں-آگ-لگنے-کے-بعد-تمام-ہوٹلوں-کی-جانچ-کا-حکم-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org