QR CodeQR Code

مسرور نواز جھنگوی کا جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا فیصلہ

5 Dec 2016 21:24

اسلام ٹائمز: مولانا فضل الرحمن نے مسرور جھنگوی کو جے یو آئی میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی، تاہم مولانا احمد لدھیانوی نے مولاما فضل الرحمن کو جماعتی مشاورت کے بعد باضابطہ شمولیت کا وعدہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جھنگ میں کالعدم اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور پی پی 78 سے نومنتخب ایم پی اے مولانا مسرور نواز جھنگوی سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے مسرور جھنگوی کو جمیعت علماء اسلام میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی، تاہم مولانا احمد لدھیانوی نے مولاما فضل الرحمن کو جماعتی مشاورت کے بعد باضابطہ شمولیت کا وعدہ کیا۔ ملاقات میں پنجاب کے صدر علامہ اشرف طاہر اور ناظم وفاق المدارس قاری حنیف جالندھری بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 589015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589015/مسرور-نواز-جھنگوی-کا-جمیعت-علماء-اسلام-میں-شمولیت-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org