0
Monday 5 Dec 2016 22:06

حکمران جماعت نے پی پی پی کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

حکمران جماعت نے پی پی پی کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تابڑ توڑ سیاسی حملوں کے بعد حکمران جماعت نے پی پی پی کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور، پارٹی یوم تاسیس کی تقریبات میں خطابات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے وزیراعظم نے بلاول کے بیانات کا جواب دینے کی اجازت طلب کی۔ وزراء کا کہنا تھا کہ بلاول جس طرح کی زبان استعمال کر رہا ہے اس کا جواب دینا بہت ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میں ادھار رکھنے والا نہیں، میں سود سمیت جواب دوں گا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی کو زندہ کرنے کیلئے نون لیگ کی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ناکامی کے بعد پی پی پی کی قیادت خودسر ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے وزراء کو بلاول کے حملوں کا جواب دینے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ جواب دیتے وقت رواداری کا مظاہرہ کریں۔ اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو بھی اختیارات دے کر مالی وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستانی مشیر خارجہ کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی بھی مذمت کی جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیش کش کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 589027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش