0
Monday 5 Dec 2016 22:48

پانامہ لیکس میں شامل 475 افراد کیخلاف کارروائی سے ہی کرپشن کے خاتمہ کا آغاز ہوگا، لیاقت بلوچ

پانامہ لیکس میں شامل 475 افراد کیخلاف کارروائی سے ہی کرپشن کے خاتمہ کا آغاز ہوگا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے لاہور میں حادثاتی اور اتفاقی بنیاد پر ایک نوجوان کے ہاتھوں لوئر دیر کے نوجوان طالبعلم کے قتل کے حوالہ سے دو خاندانوں میں مصالحت کرا دی۔ لوئر دیر میں ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر سینیئر ایڈووکیٹ کے حجرہ پر مصالحتی جرگہ میں پوری برادری نے اتفاقی حادثہ، اللہ کی رضا کی بنیاد پر معافی کا اعلان کیا۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیر، بونیر اور مالاکنڈ کے عوام نے جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کیا ہے۔ اس پر عوام کے شکرگزار ہیں۔ ہمیں اس پر فخر ہے۔ جماعت اسلامی کے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے مطالبات عوامی مفاد میں ہیں۔ دیر، چترال اور بونیر میں یونیورسٹیاں قائم کی جائیں۔ دینی تعلیم کے اساتذہ کی تقرری میں تاخیری حربے دور کئے جائیں۔ قومی زبان اردو کی لازمی حیثیت نافذ کی جائے اور وزیراعلٰی اپنے اعلان کے مطابق بنک آف خیبر کے کرپٹ و نااہل ایم ڈی کے خلاف کاروائی کریں۔ گڈگورننس کے لئے جماعت اسلامی کے مطالبات وزیراعلٰی پرویز خٹک پورے کریں۔ لیاقت بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی سیاست میں شائستگی اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ جمہوریت اور سیاسی عمل میں اختلاف رائے کو برداشت کرنا ضروری ہے۔ پانامہ لیکس میں شامل 475 افراد کے خلاف کارروائی سے ہی کرپشن کے خاتمہ کا آغاز ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف دیر میں سوئی گیس کی فراہمی میں منتخب ایم این اے، ایم پی ایز، ضلعی انتظامیہ کو نظر انداز کرنے کا نوٹس لیں اور عوامی مینڈیٹ کی خلاف ورزی روکی جائے۔
خبر کا کوڈ : 589039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش