0
Tuesday 6 Dec 2016 12:21

یمن، سعودی عرب کے فضائی حملوں میں 6 پاکستانی جاں بحق

یمن، سعودی عرب کے فضائی حملوں میں 6 پاکستانی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ یمن کے ساحلی شہر مخا کے قریب سعودی عرب کے فضائی حملوں میں پاکستان کے چھ بحری سیاح جاں بحق ہوگئے۔ یمن کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پاکستانی بحری سیاحوں کی چھوٹی کشتی پر بمباری کی، جو بارہ پاکستانی سیاحوں کو لے کر یمن کے مخا ساحل کے قریب سے گذر رہی تھی، حملے میں چھ پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 589132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش