0
Tuesday 6 Dec 2016 17:47

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک مرتبہ پھر علیل ہوگئے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک مرتبہ پھر علیل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک مرتبہ پھر علیل ہوگئے۔ پتے میں پتھری کا آپریشن ہوگا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پتے میں درد کی شکایت پر لاہور کے اتفاق ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔ جس میں انہیں پتے میں پتھری ہونے کا پتہ چلا ہے۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کے مختلف ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ڈاکٹرز اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ جے یو آئی کے سربراہ کا آپریشن آج کیا جائے گا یا کل۔ مولانا فضل الرحمن اپنے اہلخانہ کے ساتھ لاہور میں آپریشن ہونے تک مقیم رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 589259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش