0
Saturday 12 Mar 2011 08:30

صدر زرداری سے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

صدر زرداری سے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری سے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ''نوروز'' کے آغاز پر ایرانی صدر کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔ نمائندہ خصوصی وزیر پٹرولیم مسعود کاظمی نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد میں ایرانی سفیر ماشاءاﷲ شاکری اور سینئر ایرانی حکام خصوصی نمائندے کے ہمراہ تھے جبکہ وزیر نجکاری نوید قمر، خارجہ سیکرٹری سلمان بشیر، صدر کے سیکرٹری ملک آصف حیات، سیکرٹری پٹرولیم امتیاز قاضی اور صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 58926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش