QR CodeQR Code

چپ تعزیہ جلوسوں کی سیکیورٹی پر 8628 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے، اے آئی جی آپریشنز سندھ

6 Dec 2016 18:13

اسلام ٹائمز: آئی جی سندھ نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا کہ لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور باالخصوص کراچی میں سیکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام تر فوکس 12 ربیع الاول کے مرکزی اجتماعات و دیگر کی سیکیورٹی پر رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں برآمد ہونیوالے چپ تعزیہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر مرکزی اجتماع کے مقامات اور روٹس پر مجموعی طور پر 8628 پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ یہ بات اے آئی جی آپریشنز سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو مورخہ 8 ربیع الاول چپ تعزیہ سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتائی۔ شیراز نذیر نے آئی جی سندھ کو بتایا کہ نشتر پارک تا حسینیہ ایرانیاں ہال جلوس کے لئے 5020 جبکہ رضویہ سوسائٹی تا امام بارگاہ شاہ نجف جلوس کے لئے 3608 پولیس افسران اور جوانوں کو سیکیورٹی فرائض پر مامور کیا جارہا ہے۔ آئی جی سندھ نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا کہ لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور باالخصوص کراچی میں سیکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام تر فوکس 12 ربیع الاول کے مرکزی اجتماعات، جلوسوں، محافل میلاد، نعت، وعظ، تقاریر و دیگر کی سیکیورٹی پر رکھا جائے، اس ضمن میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت اور ان کی تجاویز کی روشنی میں مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 589268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589268/چپ-تعزیہ-جلوسوں-کی-سیکیورٹی-پر-8628-پولیس-اہلکاروں-کو-تعینات-کیا-جارہا-ہے-اے-آئی-جی-آپریشنز-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org