0
Saturday 12 Mar 2011 08:39

صدر زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین کی بطور چئرمین نیب، دوبارہ تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے رائے مانگ لی

صدر زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین کی بطور چئرمین نیب، دوبارہ تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے رائے مانگ لی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کو جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی بطور چئرمین نیب دوبارہ تعیانی کے حوالے سے دو الگ الگ خط لکھے ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ، سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں اور اس عہدے کے آئینی کوائف پر پورے اترنے کے ساتھ ساتھ وسیع قانونی تجربہ رکھتے ہیں۔ صدر نے خط میں چئرمین نیب کی دوبارہ تعیناتی پر چوہدری نثار کی رائے مانگی ہے۔
خبر کا کوڈ : 58927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش