QR CodeQR Code

صدر کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہو چکی ہے، تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گیلانی

12 Mar 2011 08:41

اسلام ٹائمز:وزیر اعظم نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری صوبوں کی ہے اور اس سے متعلق وزیر اعلی سندھ کو ہدایات بھی دے دی گئی ہیں


کراچی:اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں اخبارات کے مدیران، کالم نویسوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری صوبوں کی ہے اور اس سے متعلق وزیر اعلی سندھ کو ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔ دہشتگردی سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت معاشی معاملات حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئینی طریقے سے مزید صوبے بنانے میں اعتراض نہیں اور وہ سرائیکی صوبے کے حق میں ہیں۔ تریسٹھ سال میں پہلی مرتبہ صوبوں کو حقوق ملے ہیں اور صوبوں کو معاملات کی بہتری کے لئے وقت دینا چاہئیے۔ صوبوں کو مالی معاملات کےحل کیلئے وزارت خزانہ سے ہدایت ملتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے بھی ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 58928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58928/صدر-کی-ایم-کیو-کے-وفد-سے-ملاقات-ہو-چکی-ہے-تحفظات-دور-کرنے-کوشش-کر-رہے-ہیں-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org