0
Saturday 12 Mar 2011 08:52

موجودہ حکومت کو پانچ سال کی مدت پوری کرنی چاہے، چوھدری شجاعت حسین

موجودہ حکومت کو پانچ سال کی مدت پوری کرنی چاہے، چوھدری شجاعت حسین
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت مین ق لیگ کے وفد نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی داخلی، سیاسی اور خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے کردار کرتے رہیں گے اور حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوری حکومت کو پانچ سال کی مدت پوری کرنی چاہیے۔
ملاقات میں پیلزپارٹی کے طرف سے پی پی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ، خیبرپختونخوا کے صدر ظاہر شاہ، صدر کی سیاسی مشیر رخسانہ بنگش اور فوزیہ حبیب جبکہ ق لیگ کے وفد میں چوہدری پرویز الہی، کامل علی آغا، ریاض پیزادہ اور امیر مقام شامل تھے۔ صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

خبر کا کوڈ : 58929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش