QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان میں شامل افراد کا متحدہ لندن سے براہ راست رابطوں کا انکشاف

6 Dec 2016 20:25

اسلام ٹائمز: سرکاری ادارے نے ایم کیو ایم لندن کے 210 سرگرام افراد کی فہرست بھی تیار کر لی ہے، خفیہ یونٹس لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد، محمود آباد، ڈیفنس اور اورنگی ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں، جنہیں براہ راست لندن سے ہدایات دی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم لندن سیٹ اپ کے کراچی میں براہ راست رابطوں اور ایم کیو ایم پاکستان میں شامل افراد کا بھی براہ راست لندن رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے ایم کیو ایم پاکستان میں سائلنٹ یونٹس موجود ہیں اور سرکاری ادارے نے ایم کیو ایم لندن کے 210 سرگرام افراد کی فہرست بھی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خفیہ یونٹس لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد، محمود آباد، ڈیفنس اور اورنگی ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں، جنہیں براہ راست لندن سے ہدایات دی جا رہی ہیں۔ سرکاری ادارے کی جانب سے تیار کی گئی 210 افراد کی فہرست میں مذکورہ افراد کے نام، ولدیت اور ان کے پتے شامل ہیں اور یہ فہرستیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاقائی دفاتر کو فراہم کرتے ہوئے ہر علاقے میں کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایم کیو ایم لندن کیلئے کام کر رہے ہیں، وہ براہ راست ملک سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں اور ان کے خلاف ایک سے دو روز میں کریک ڈاﺅن بھی شروع کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 589308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589308/ایم-کیو-پاکستان-میں-شامل-افراد-کا-متحدہ-لندن-سے-براہ-راست-رابطوں-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org