0
Tuesday 6 Dec 2016 23:18

عمران خان اپنی ضد اور شیروانی کا کیس لڑ رہے ہیں، مسلم لیگ نون

عمران خان اپنی ضد اور شیروانی کا کیس لڑ رہے ہیں، مسلم لیگ نون
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ضد اور شیروانی کا کیس لڑ رہے ہیں، نومبر ان پر بھاری گزارا ہے اور دسمبر میں سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حکومتی رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدالت میں پانامہ کیس کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف کے وکلا بھی ہکا بھکا ہوکر رہ گئے ہیں۔ عمران خان پہلے وکیل تبدیل کرتے رہے اور اب موقف تبدیل کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پانامہ انکشافات کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر سماعت چاہتے ہیں اور یہ تاثر بےبنیاد ہے کہ حکومت پانامہ کیس کے معاملے میں سست روی کا باعث بن رہی ہے۔ عمران خان اپنی ضد اور شیروانی کا کیس لڑ رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان کس بنیاد پر جج صاحبان کے جملوں کو جوڑ توڑ کر پیش کرتے ہیں۔ کپتان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 589336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش