QR CodeQR Code

امریکہ کو ٹرمپ کی ناتجربہ کاری کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، چین

7 Dec 2016 07:31

اسلام ٹائمز: چینی اخبارات نے اپنے اداریوں میں کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر کی طرف سے بیجنگ کی پالیسیوں کے بارے میں ٹوئٹر پر دھواں دار تقریر کے بعد تائیوان کی صدر کے ساتھ پروٹوکول شٹرنگ کال دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان نازک توازن کو درہم برہم کر سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تائیوان اور چینی معاشی پالیسی سے متعلق متنازعہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی اخبارات نے اپنے اداریوں میں کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر کی طرف سے بیجنگ کی پالیسیوں کے بارے میں ٹوئٹر پر دھواں دار تقریر کے بعد تائیوان کی صدر کے ساتھ پروٹوکول شٹرنگ کال دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان نازک توازن کو درہم برہم کر سکتی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ ایک ایسا سفارتی ناتجربہ کار ہے، جسے تجارت اور تائیوان جیسے مسائل کے بارے میں بیجنگ سے سیکھنا چاہئے۔ سرکاری میڈیا نے خبردار کیا کہ امریکہ کو ٹرمپ کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ جبکہ تائیوان کے صدر اور ٹرمپ کے درمیان رابطے پر وائٹ ہاؤس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی خودمختاری بڑھے گی تو امریکا اور چین کے تعلقات کمزور ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ متحد چین کی پالیسی کے لئےاپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری پریشان اتحادیوں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برلن میں ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں بھی موجودہ سمت میں ہی اپنے کام جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 589368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589368/امریکہ-کو-ٹرمپ-کی-ناتجربہ-کاری-بھاری-قیمت-چکانا-پڑے-گی-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org