QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ وکیل کے بجائے چیئرمین تبدیل کرے، رانا شعیب ادریس

7 Dec 2016 16:34

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے پنجاب حکومت اپنا موثر و فعال کردار ادا کر رہی ہے، دیہی علاقوں میں سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں تاکہ مواصلات کا نظام بہتر ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنما رانا شعیب ادریس نے جڑانوالا میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل جڑانوالہ کے 300 دیہات میں 5 ارب 12 کروڑ روپے کی لاگت سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ 15 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا، دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے پنجاب حکومت اپنا موثر و فعال کردار ادا کر رہی ہے، دیہی علاقوں میں سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں تاکہ مواصلات کا نظام بہتر ہو سکے۔ فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو وکیل کے بجائے اپنا چیئرمین بدلنا چاہیے، تاکہ مزید شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے، عمران خان کے پاس ملک کی تعمیر و ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 589512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589512/تحریک-انصاف-کے-پاس-ایک-ہی-راستہ-ہے-کہ-وہ-وکیل-بجائے-چیئرمین-تبدیل-کرے-رانا-شعیب-ادریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org