0
Wednesday 7 Dec 2016 17:33

کراچی صفائی مہم میں میئر وسیم اختر کے ساتھ کھڑے ہیں، تاجر الائنس

کراچی صفائی مہم میں میئر وسیم اختر کے ساتھ کھڑے ہیں، تاجر الائنس
اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ کسی ایک علاقے کی نہیں پورے کراچی میں بلدیاتی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سو روزہ صفائی مہم مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ جب تک شہر قائد کو مکمل طور پر گندگی سے پاک نہیں کردیا جاتا یہ مشن جاری رکھنا چاہیئے، اس سلسلے میں شہریوں، سول سوسائٹی کے لوگوں سمیت ہماری پوری تاجر برادری ہی میئر کراچی وسیم اختر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو دہشت گردوں نے کہیں کا نہ چھوڑا ہے، اس پر انتظامیہ کی لاپرواہی نے بھی اس شہر کی ساکھ کو خراب کیا ہے، کراچی میں اداروں کے پاس ضروری آلات نہ ہونے کے برابر ہیں، حکومت کو فنڈ دینا چاہیئے، صفائی ستھرائی کے لیے موجود مشینریاں ناکارہ ہیں۔

ایاز موتی والا نے کہا کہ حکومت ساتھ نہ کھڑی ہوئی تو بلدیاتی اداروں کی کوشش کسی کام کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی محکمے بغیر اختیارات اور فنڈ کے اس شہر قائد کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے، اگر بلدیاتی اداروں کی باگ ڈور پیپلز پارٹی کے نمائندوں کے پاس آجاتی تو کیا صوبائی حکومت ان کے بھی اختیارات اور ترقیاتی فنڈ کو روک لیتی؟ اس کے لیے ہم سمجھتے ہیں کہ شہر قائد کسی ایک جماعت کا نہیں ہے، بلکہ اس میں ڈھائی کروڑ عوام کے حق ہے، یہ کراچی پورے پاکستان کی عوام کا ہے، اس میں جس انداز میں سیاست کی جارہی ہے اس کا نقصان کسی جماعت کو نہیں بلکہ اس شہر کی کروڑوں عوام اور خود شہر کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 589528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش