QR CodeQR Code

آئی ایس او کا 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

7 Dec 2016 20:06

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر سید علی حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ کانفرنسز کرائی جائیں گی جس میں تمام مکاتب فکر کے زعما کو دعوت دی جائے گی اور اتحاد امت کے حوالے سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید علی حسن کاظمی نے لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا استعمار شیعہ سنی کا دشمن نہیں بلکہ وہ اسلام کا دشمن ہے، ہمیں جان لینا چاہئے کہ دشمن ملت اسلامیہ کو ہر طریقے سے شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہمیں اسلام کی تعلیمات اور اسوہ رسول ص پر عمل پیرا ہو کر یکجا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے پر مسرت اور مقدس مہینے میں مملکت خداداد پاکستان کی تمام قوتوں کو غور و فکر کرنا چاہیے کہ دشمن ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم اور امت بن ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک باوقار ملک کے باسی ہیں اور اس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی، جس میں تمام مکاتب فکر کے زعما کو دعوت دی جائے گی اور اتحاد امت کے حوالے سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 589576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589576/آئی-ایس-او-کا-12-سے-17-ربیع-الاول-تک-ہفتہ-وحدت-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org