QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے مہاجر قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، متحدہ قومی جرگہ

7 Dec 2016 22:32

اسلام ٹائمز: کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر نوید شاہ نوری نے کہا پرویز مشرف کو کھلا خط تحریر کیا ہے، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والے 31دسمبر کے کنونشن میں ٹیلیفونک خطاب کریں اور مہاجر قوم کو مستقبل کیلئے راہ متعین کرنے کیلئے رہنمائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی جرگہ کی جانب سے 31 دسمبر کو کراچی میں کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو ٹیلیفونک خطاب کی دعوت دی گئی ہے، کنونشن میں طلباء، ڈاکٹرز، وکلاء اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی جرگہ کے کوآرڈینیٹر نوید شاہ نوری نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نوید شاہ نوری نے کہا کہ متحدہ قومی جرگہ نے پرویز مشرف کو کھلا خط تحریر کیا ہے، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والے 31 دسمبر کے کنونشن میں ٹیلی فونک خطاب کریں اور مہاجر قوم کو اپنے مستقبل کیلئے راہ متعین کرنے کیلئے رہنمائی کریں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مہاجر قوم پر دہشتگرد اور را کا ایجنٹ ہونے کی مہر لگا دی ہے اور مہاجر قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 589602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589602/ایم-کیو-نے-مہاجر-قوم-کو-ناقابل-تلافی-نقصان-پہنچایا-ہے-متحدہ-قومی-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org