0
Thursday 8 Dec 2016 00:13

سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اقدام جنگ ہوگی، خواجہ محمد آصف

سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اقدام جنگ ہوگی، خواجہ محمد آصف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی پر عالمی کانفرنس بلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اقدام جنگ ہوگی۔ کہتے ہیں پانی کی مفت فراہمی اجتماعی خودکشی ہے۔ سینیٹ ہول کمیٹی میں پانی کی کمی اور مودی کی آبی جارحیت کی دھمکی پر بحث کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پانی کی مفت فراہمی کو اجتماعی خودکشی قرار دیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی کوئی بھی خلاف ورزی اقدام جنگ ہوگی۔ معاہدے پر نظرثانی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، پانی پر عالمی کانفرنس بلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ملک میں پانی کی کمی اور استعمال کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پانی مفت ملتا ہے، اس لئے اس کے ضیاع کی بات نہیں ہوتی۔ زرعی پانی کی فراہمی اور استعمال کا طریقہ کار درست کرنا ہوگا، پانی کے میٹر لگنے تک مسئلہ حل نہیں ہوگا، یونیورسٹی میں پانی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 589622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش