QR CodeQR Code

پاک ایران تجارتی فروغ سے برآمدات اور درآمدات کا حجم بڑھایا جا سکتا ہے، محمد اعجاز الحق

8 Dec 2016 19:51

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ چیمبر کے صدر ولی خان نے کہا کہ ایران میں مشہد اور تہران کے دورے کے دوران وفد میں پاکستان، ایران جوائیٹ چمبر کے صدر ولی خان، نائب صدر محمد خورشید برلاس، شیریں ارشد، سہیل لاشاری، افشاں کلیم عالیہ اور دیگر ممبران شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے پیٹرن چیف محمد اعجاز الحق نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران آپس میں گہرے برادرانہ رشتوں میں بندھے ہیں اور دونوں ممالک میں صنعت و تجارت کو ترقی دے کر درآمدات اور برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، پاک ایران جوائنٹ چیمبر کے قیام کا مقصد تاجروں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنا ہیں، تاکہ انہیں پاکستان اور ایران میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک ایران تجارتی فروغ کے لیے پاک ایران جوائنٹ چمبر کے وفد نے ایران میں مشہد اور تہران کے دورے کے دوران ایران چمبر، مشہد، تہران کے ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ وفد میں پاکستان، ایران جوائیٹ چمبر کے صدر ولی خان، نائب صدر محمد خورشید برلاس، شیریں ارشد، سہیل لاشاری، افشاں کلیم عالیہ اور دیگر ممبران شامل تھے۔ پاک ایران جوائنٹ چیمبر کے صدر ولی خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں تجارت کو ترقی دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس سلسلے میں وفود کے تبادلے اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے دورے سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ نائب صدر پاک ایران جوائنٹ چیمبر خورشید برلاس نے کہا کہ دورے کا مقصد پاک ایران جوائنٹ چمبر کے عہدیداروں کے تعاون اور دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح پر رابطوں کو فعال کرنا تھا تاکہ اقتصادی ترقی اور تجارتی تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔


خبر کا کوڈ: 589718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589718/پاک-ایران-تجارتی-فروغ-سے-برآمدات-اور-درآمدات-کا-حجم-بڑھایا-جا-سکتا-ہے-محمد-اعجاز-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org