QR CodeQR Code

افغانستان، خودکش حملے میں صوبہ قندوز کے پولیس چیف سمیت 3 اہلکار ہلاک

12 Mar 2011 14:14

سلام ٹائمز:خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ اس نے ان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پچاس دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت کر رہے تھے۔ حملے میں پولیس چیف کے علاوہ دو اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے


قندوز:اسلام ٹائمز۔ ریڈیو تہران کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز کے علاقے میں خودکش حملے میں پولیس چیف سمیت 4 اہلکار ہلاک جبکہ مزید 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک شعبے پامیر 303 کے نمائندے لال محمد احمد زئی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس حملے میں پولیس چیف عبدالرحمان سید خلیلی اور اسکے مزید چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں عام شہری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ اس نے قندوز پولیس کے چیف کو نشانہ بنایا۔ حملے میں پولیس چیف کے علاوہ دو اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ خودکش بمبار نے ان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پچاس دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں امن وامان کی بحالی اور دھشت گردی سے مقابلے کے بہانے گزشتہ 10 سالوں سے نیٹو کی افواج ڈیرے ڈالے ہوئی ہیں۔ مگر امن وامان کی بحالی کی بجائے مزید حالات خراب ہوگئے ہیں اور پورے ملک میں بدامنی پھیل گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 58982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58982/افغانستان-خودکش-حملے-میں-صوبہ-قندوز-کے-پولیس-چیف-سمیت-3-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org