QR CodeQR Code

آئی ایس او کے وفد کی علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

8 Dec 2016 19:12

اسلام ٹائمز: مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے مرحوم کی ملت تشیع کیلئے بینظیر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صفدر نجفی کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جا سکتا، صفدر حسین نجفی نے ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علما سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ صالح رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے وفد کے ہمراہ محسن ملت علامہ صفدر نجفی مرحوم کی 26 ویں برسی کےموقع پر مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر نثار ترمزی کا کہنا تھا کہ علامہ صفدر نجفی مرحوم نے بھی ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے ملت تشیع کی خدمت کی۔ مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے مرحوم کی ملت تشیع کیلئے بینظیر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صفدر نجفی کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جا سکتا، صفدر حسین نجفی نے ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علما سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ صالح رہیں گے۔ وفد میں ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی، سابقہ مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابقہ نائب صدر احسن نقوی، سینئر نائب مدثر عباس، قمر عباس اور توقیر مہدی میڈیا کوارڈینیٹر شامل تھے۔ وفد نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


خبر کا کوڈ: 589856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589856/آئی-ایس-او-کے-وفد-کی-علامہ-سید-صفدر-حسین-نجفی-مرحوم-مزار-پر-حاضری-فاتحہ-خوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org