0
Thursday 8 Dec 2016 19:17

بلوچستان اور گوادر جلد بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے جارہے ہیں، ثناءاللہ زہری

بلوچستان اور گوادر جلد بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے جارہے ہیں، ثناءاللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے بدھ کے روز پاکستان کے قونصل جنرل عبدالقادر میمن کی دعوت پر پاکستانی قونصل خانہ کا دورہ کیا۔ قونصل خانہ پہنچنے پر قونصل جنرل عبدالقادر میمن نے وزیراعلٰی کا استقبال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے سفارت خانے اور قونصل خانے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے، بین الاقوامی تجارتی روابط کو مستحکم بنانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاونت میں مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تناظر میں خطے میں پاکستان کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، بالخصوص بلوچستان اور گوادر جلد بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے جارہے ہیں اس ضمن میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کیلئے پاکستان ٹریڈ اتاشیوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہانگ کانگ کا قونصل خانہ اس حوالے سے اپنا کردار موثر طور پر ادا کرے گا۔ وزیراعلٰی کا تعارف سفارتی عملہ سے کرایا گیا، اس موقع پر وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ خواجہ ہمایوں نظامی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 589865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش