0
Thursday 8 Dec 2016 21:06

پاک بحریہ کا جہاز عالمگیر خیر سگالی دورے پر روس کی بندر گاہ نووروسیاسک پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز عالمگیر خیر سگالی دورے پر روس کی بندر گاہ نووروسیاسک پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر روس کے خیر سگالی دورے پر ہے جو روس کی بلیک سی پورٹ نووروسیاسک پہنچا۔ نووروسیاسک بندر گاہ پہنچنے پر رشین کوسٹ گارڈ کے جہاز نے پی این ایس عالمگیر کا خیر مقدم کیا۔ روس کی بحریہ اور شہری انتظامیہ کے اہلکاروں نے پاک بحریہ کے جہاز کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔ نووروسیاسک نیول بیس کے ڈپٹی کمانڈر اور ماسکو میں پاکستان کے دفاعی اتاشی نے پی این ایس عالمگیر کا استقبال کیا۔ پی این ایس عالمگیر کی بندرگاہ آمد کے موقع پر روایتی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں روس کی بحریہ کے دستے نے حصہ لیا جبکہ ملٹری بینڈ نے مختلف مسحور کن دُھنیں بجائیں۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنیل) ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے اس موقع پر پاک بحریہ کی نمائندگی کی۔ استقبالی تقریب میں مقامی میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے، جنہوں نے تقریب کے آخر میں ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر سے بات چیت کی۔ بندرگاہ کے خیر سگالی دورے کے بعد پی این ایس عالمگیر روس کی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ باہمی مشق میں بھی حصہ لے گا۔
خبر کا کوڈ : 589920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش