QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے مخالفین کو سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ رد کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

8 Dec 2016 22:53

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد کی تشکیل کو نئی بات نہیں ہے، ہم الائینس سے خوفزدہ نہیں ہیں، کیونکہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ انہیں مسترد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد کی تشکیل کو نئی بات نہیں ہے، ہم الائینس سے خوفزدہ نہیں ہیں، کیونکہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ انہیں مسترد کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے مخالفین کو سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ رد کیا ہے، جنہوں نے ہمیشہ مختلف طریقوں سے پیپلز پارٹی کے خلاف محاذ آرائی کی، مگر انکے کیلئے یہ ممکن نہیں ہے، کیونکہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کا بھرپور اعتماد اور تعاون حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ آئی جی سندھ کو ہدایت کریں گے کہ وہ شہر میں کام کرنے والے ہر ایک پولیس اسٹیشن میں تعینات اہلکاروں کی تعداد کا جائزہ لیں، وہ پولیس اسٹیشن جہاں پر فورس کی قلت ہے، انہیں اضافی فورس دیگر مستحکم کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور پولیس اہلکاروں کی رہائشی کالونی کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 589950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/589950/پیپلز-پارٹی-کے-مخالفین-کو-سندھ-لوگوں-نے-ہمیشہ-رد-کیا-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org