0
Friday 9 Dec 2016 00:43

وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کا کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کا کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، جس میں کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے كور كمانڈر كی حیثیت میں لیفٹننٹ جنرل نوید مختار كی ایپكس كمیٹی میں گرانقدر خدمات، سندھ حكومت كے ساتھ تعاون، اور سندھ پولیس كو جدید اسلحہ سے آراستہ كرنے اور انہیں فوجی تربیت دینے پر ان كا شكریہ ادا كیا۔ انہوں نے كہا كہ یہ ہمارا مشتركہ وزڈم، كاوشیں اور مضبوط حكمت عملی تھی كہ سندھ حكومت نے بھتہ خوروں اور كراچی میں مصروف عمل ٹارگٹ كلرز اور دہشتگردوں كو شكست دینے میں كامیابی حاصل كی۔ كوركمانڈر كراچی نے كہا كہ سندھ حكومت سید مراد علی شاہ كی فعال قیادت میں بہت اچھی كاركردگی كا مظاہرہ كر رہی ہے، یہ بہت اچھا ہے كہ وزیراعلیٰ شہر كی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ایک پیچیدہ اور مستحكم كلین اپ آپریشن كی بدولت شہر میں امن امان كا قیام ممكن ہوا ہے اور اب اس امن امان كے ماحول كو پائیدار بنائیں گے۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے اس عزم كا اعادہ كیا كہ دہشت گردوں كے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن اور امن پر كسی قسم كا سمجھوتہ نہیں كیا جائے گا، اور كرمنلز كے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 589972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش