0
Friday 9 Dec 2016 11:11

پی ٹی آئی قوم کو پانامہ لیکس پر گمراہ نہیں کرسکتی، قوم الزامات کی سیاست سے تنگ آچکی ہے، چوہدری حامد حمید

پی ٹی آئی قوم کو پانامہ لیکس پر گمراہ نہیں کرسکتی، قوم الزامات کی سیاست سے تنگ آچکی ہے، چوہدری حامد حمید
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر بڑی قوت بنانے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل اشد ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب قوم کو پانامہ لیکس پر گمراہ نہیں کر سکتی، کیونکہ قوم الزامات کی سیاست سے تنگ آچکی ہے، تمام تر سازشوں کے باوجود لیگی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس نہ تو کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی کوئی دلیل، تحریک انصاف کہانیاں سنا کر عدالت اور قوم کا وقت برباد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تمام ثبوت پیش کر دیئے ہیں، اگر مزید ثبوتوں کی ضرورت پڑی تو مسلم لیگ ن مزید ثبوت بھی عدالت کو فراہم کرے گی، پی ٹی آئی اب قوم کو پانامہ لیکس پر گمراہ نہیں کرسکتی۔
خبر کا کوڈ : 589999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش