0
Friday 9 Dec 2016 16:09

الطاف کی حامی ایم کیو ایم لندن کا مکا چوک پر احتجاج، رینجرز نے متعدد کارکن گرفتار کرلئے

الطاف کی حامی ایم کیو ایم لندن کا مکا چوک پر احتجاج، رینجرز نے متعدد کارکن گرفتار کرلئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ لندن کا کراچی کے علاقے عزیزآباد میں مکا چوک پر احتجاج جاری ہے، رینجرز نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، ایم کیو ایم لندن کی جانب سے آج 9 دسمبر جناح گراؤنڈ میں یوم شہدا منانے کا اعلان کیا گیا تھا، جناح گراؤنڈ اور اس کے اطراف پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات تھی، خواتین کارکنوں نے لیاقت علی خان چوک (سابق مکا چوک) کے سامنے پہنچ کر قرآن خوانی شروع کر دی۔ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے آج جناح گراؤنڈ کے احاطے میں واقع یادگار شہدا پر یوم شہدا منانے اور وہاں پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے اعلان کے بعد صبح سے جناح گراؤنڈ اور نائن زیرو کے اطراف فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

جناح گراؤنڈ اس کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔ یادگار شہدا کے داخلی راستے پر بکتربند گاڑی کھڑی کر دی گئی تھیں اور عائشہ منزل سے پاکستان چوک تک رینجرز کے گشت میں اضافہ کر دیا۔ نماز جمعہ کے بعد ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والی خواتین لیاقت علی خان چوک (مکا چوک) کے سامنے پہنچ گئیں۔ رینجرز نے انہیں آگے جانے سے روک دیا، تو خواتین چوک کے سامنے ہی بیٹھ گئیں اور قرآن خوانی شروع کر دی۔ وہاں رینجرز کی خواتین اہلکار تعینات کر دی گئیں۔ کارکنوں نے لیاقت علی خان (مکا چوک) میں پوسٹرز اور جھنڈا لگانے کی کوشش کی، جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 590054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش