QR CodeQR Code

1945ء سے ابتک دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد فضائی حادثات رونما ہوئے، رپورٹ

9 Dec 2016 18:40

اسلام ٹائمز: اعداد و شمار کے مطابق، 1945ء سے اب تک امریکہ میں سب سے زیادہ 788 فضائی حادثات پیش آچکے ہیں جن میں 10 ہزار 625 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ روس کا دوسرا نمبر ہے جس میں امریکہ کی نسبت نصف یعنی 360 حادثات ہوئے اور 7 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سینکڑوں فضائی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ سب سے زیادہ فضائی حادثات سپر پاور تسلیم کیے جانے والے امریکہ میں ہوئے ہیں جب کہ پاکستان 25 ممالک کی فہرست میں شامل نہیں۔ جہاں خطرناک فضائی حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہو۔ اعداد و شمار کے مطابق، 1945ء سے اب تک امریکہ میں سب سے زیادہ 788 فضائی حادثات پیش آچکے ہیں جن میں 10 ہزار 625 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ روس کا دوسرا نمبر ہے جس میں امریکہ کی نسبت نصف یعنی 360 حادثات ہوئے اور 7 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 25 ممالک کی فہرست میں تیسرا نمبر برازیل کا ہے جس میں 185 فضائی حادثات میں 2 ہزار 725 افراد جاں بحق ہوئے۔ برطانیہ کا فہرست میں چھٹا نمبر ہے جہاں 105 حادثات میں 1 ہزار 289 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بھارت 25 ممالک کی فہرست میں 10ویں نمبر پر ہے۔ اب تک بھارت میں 93 فضائی حادثات میں 2 ہزار 329 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ چین، جرمنی، سپین اور آسٹریلیا جیسے ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہیں جہاں اب تک خطرناک فضائی حادثات پیش آچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 590107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/590107/1945ء-سے-ابتک-دنیا-بھر-میں-3-ہزار-زائد-فضائی-حادثات-رونما-ہوئے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org