QR CodeQR Code

وفاق نے کراچی سرکلر ٹرین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرلیا

9 Dec 2016 19:20

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں وزیر ریلوے نے مراد علی شاہ کو کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی کا اختیار سندھ کے سپرد کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا جبکہ میں صوبے میں ریلوے کی بند اسٹیشنز فعال کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کی عرضی سن لی گئی، وفاق نے کراچی سرکلر ٹرین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرلیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی، ملاقات میں سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے مراد علی شاہ کو کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی کا اختیار سندھ کے سپرد کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا جبکہ میں صوبے میں ریلوے کی بند اسٹیشنز فعال کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو سی پیک کا حصہ بناتے ہوئے منصوبہ سندھ کو سونپنے کی منظوری دیدی ہے۔


خبر کا کوڈ: 590131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/590131/وفاق-نے-کراچی-سرکلر-ٹرین-منصوبے-کو-سی-پیک-میں-شامل-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org