0
Friday 9 Dec 2016 19:30
حضور سرور کائناتﷺ کی ذات اقدس امت مسلمہ کیلئے مرکز وحدت ہیں

فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کو فروغ دینے والے دراصل اسلام دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

استعماری طاقتیں ہمیں باہمی اختلافات میں الجھا کر اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں
فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کو فروغ دینے والے دراصل اسلام دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی، میلاد النبیﷺ کے جلوسوں میں بھرپور شرکت اور شہر کے مختلف مقامات پر عید میلادالبنیﷺ کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں گے، حضور سرور کائناتﷺ کی ذات اقدس امت مسلمہ کے لئے مرکز وحدت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وحدت ہاؤس سولجر بازار کراچی میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے باہمی وحدت اور اتحاد کے ذریعے ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے سکتی ہے، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کو فروغ دینے والے دراصل اسلام دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر 98 فیصد مشترکات کو سامنے رکھ کر باہمی اتحاد کے لئے کوشش کرکے اتحاد بین المسلمین کے عملی نمونے کو اجاگر کرنا ہوگا، استعماری طاقتیں ہمیں باہمی اختلافات میں الجھا کر اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو قائم کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے ایبٹ آباد میں پی آئی اے حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت و اظہار ہمدردی اور جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 590135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش