QR CodeQR Code

برطانیہ نے آج تک اسلام کیخلاف جنگ اور مسلمان ممالک کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا

واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر اپنے کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا، سید احمد خاتمی

ایران کے عوام ولایت کے محور پر متحد رہ کر اور استقامت کا مظاہرہ کرکے اغیار کی سبھی سازشوں کو ناکام بنا دینگے

9 Dec 2016 16:33

اسلام ٹائمز: تہران٘ میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی وعدہ خلافیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر اپنے کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا۔ انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کو نصیحت کی کہ اگر وہ صیہونی لابی کے دباؤ میں آگئے اور انھوں نے امریکی کانگریس کے ذریعے منظور کئے گئے بل پر دستخط کر دیئے تو وہ ہمیشہ کیلئے روسیاہ ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی اقدام کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دے گا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے نماز کے خطبوں کے دوران امریکی کانگریس میں ایران مخالف پابندیوں کے قانون کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری کو ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی وعدہ خلافیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر اپنے کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر باراک اوباما کو نصیحت کی کہ اگر وہ صیہونی لابی کے دباؤ میں آگئے اور انھوں نے امریکی کانگریس کے ذریعے منظور کئے گئے بل پر دستخط کر دیئے تو وہ ہمیشہ کے لئے روسیاہ ہو جائیں گے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے منامہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ایران مخالف بیان کی بھی شدید مذمت، جس میں انہوں نے ایران کے مقابلے میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کا ساتھ دینے کی بات کی ہے۔ خطیب جمعہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے آج تک اسلام کے خلاف جنگ اور مسلمان ممالک کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان یورپی یونین کے ساتھ لندن کے تعلقات میں پیدا ہونے والی مشکلات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے دیا گیا ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اس طرح کا رویّہ اگر جاری رہتا ہے تو صورتحال لندن کے لئے مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام ولایت کے محور پر متحد رہ کر اور استقامت کا مظاہرہ کرکے اغیار کی سبھی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے شام اور عراق کے شمالی شہروں حلب و موصل میں شامی اور عراقی افواج کی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ شام اور عراق سے جلد ہی دہشت گردوں کا صفایا ہو جائے گا اور دشمنان اسلام کی کمر ٹوٹ جائے گی۔ انہوں نے ایران میں آئندہ صدارتی الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں انتخابات سیاسی جشن کی حیثیت رکھتے ہیں، جو ایرانی عوام کی آزادی کے آئینہ دار ہوتے ہیں اور یہ اسلامی جمہوری نظام کی جانب سے ایرانی عوام کو ایک عظیم تحفہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 590220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/590220/واشنگٹن-بین-الاقوامی-سطح-پر-اپنے-کسی-بھی-وعدے-کی-پاسداری-نہیں-کرتا-سید-احمد-خاتمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org