0
Saturday 10 Dec 2016 07:38

پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی، سپر سیڈ ہونیوالے دو جنرل کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ

پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی، سپر سیڈ ہونیوالے دو جنرل کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ
اسلام ٹائمز۔ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی ایف سی شیر افگن بھی شامل ہیں۔ راولپنڈی اور ملتان میں نئے کور کمانڈرز تعینات کر دیئے گئے۔ جبکہ سپرسیڈ ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور جاوید اقبال رمدے نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر
بھی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔




میجر جنرل ہمایوں عزیز جنرل ہیڈ کوارٹرز 
میں ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن جنرل ہمایوں بھی ترقی پانے والے افسران کا حصہ ہیں۔




ترقی پانے والوں میں میجر جنرل نعیم اشرف
بھی شامل ہیں، اس سے قبل میجر جنرل نعیم اشرف کی پوسٹنگ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تھی۔



ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن
میجر جنرل محمد افضل بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔




آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے
آئی جی فرنٹیئر کورپس (ایف سی) میجر جنرل شیرافگن کو بھی ترقی دی گئی۔




جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل پرسونل
ڈائریکٹوریٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے میجر جنرل ایم جی قاضی اکرام بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔



لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، جنرل ندیم رضا اس سے قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔




لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کو ڈی جی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 590236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش