QR CodeQR Code

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آگئے

10 Dec 2016 16:36

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں ڈینگی سے 3 ہلاکتیں ہوئی ہے اور 2329 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1890 کیسز کراچی کے ہیں، یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 8 ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ 24 مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں ڈینگی سے 3 ہلاکتیں ہوئی ہے اور 2329 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1890 کیسز کراچی کے ہیں۔ یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 590402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/590402/کراچی-میں-ڈینگی-وائرس-کے-مزید-32-کیسز-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org