0
Saturday 10 Dec 2016 17:24

خلیج فارس میں دشمن کے فوجی اور فوجی تنصیبات ہماری مسلح افواج کے نشانہ پر ہیں، جنرل مسعود جزائری

خلیج فارس میں دشمن کے فوجی اور فوجی تنصیبات ہماری مسلح افواج کے نشانہ پر ہیں، جنرل مسعود جزائری
اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف آسٹاف، بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔  بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں بعض امریکی عہدیداروں کے مہم جویانہ بیانات اور دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی اور دفاع میں پوری طرح سنجیدہ ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کو خلیج فارس کے علاقے پر مکمل برتری حاصل ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے کسی بھی اقدام کا بھی پھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے واضح کیا کہ خلیج فارس میں ایرانی بحری جہازوں کو غرق کرنے کی باتیں کرنے والے فوجی شعور سے عاری ہیں۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے یہ بات زور دیکر کہی کہ خلیج فارس میں دشمن کے فوجی اور فوجی تنصیبات ، ایران کی مسلح افواج کے نشانوں کی زد پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 590559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش