0
Sunday 11 Dec 2016 12:19

حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، جویریہ ظفر

حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، جویریہ ظفر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خوشاب کی ضلعی صدر جویریہ ظفر آہیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کے نظام کو ختم کر کے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کا احتساب ناگزیر ہو چکا ہے، پانامہ لیکس میں ملوث حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اُنھوں نے کہا کہ لٹیرے حکمرانوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، حکمران تمام قومی اداروں کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو صرف پاناما کی فکر ہے، ان سے قومی اسمبلی میں کورم تو پورا ہوتا نہیں، مگر کورٹ نمبر ون کے باہر (ن) لیگ والوں کا کورم پورا ہوتا ہے، (ن) لیگی لوگ رات سونے سے پہلے بھی پاناما کا ورد کر کے ہی سوتے ہیں، قطری شہزادے کا خط بھی حکمرانوں کو مزید ایکسپوز کر نے کیلئے کافی ہے، اب قطری شہزادے بھکر میں شکار کے دوران کسانوں کی چنے کی فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے مشیر خارجہ کیساتھ جو کچھ ہوا ہے، وہ سب کے سامنے ہے مگر حکمران ملک میں خارجہ امور پر توجہ دینے کے بجائے پاناما کیس میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 590617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش