QR CodeQR Code

غیر قانونی شکار کرنیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے

صوبے میں تلور یا کسی بھی نایاب پرندے کا شکار نہیں ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت ڈٹ گئی

11 Dec 2016 16:02

اسلام ٹائمز: وزیر جنگلات خیبر پختونخوا اشتیاق ارمڑ کہتے ہیں کہ کسی کے کہنے پر صوبے کو شکارگاہ میں تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے، کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو نرمی روا نہیں رکھی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ صوبے میں تلور یا کسی بھی نایاب پرندے کا شکار نہیں ہوگا۔ وزیر جنگلات خیبر پختونخوا اشتیاق ارمڑ کہتے ہیں کہ کسی کے کہنے پر صوبے کو شکارگاہ میں تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے، کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو نرمی روا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنٹنگ کا لائسنس قانون قاعدے کے تحت دیتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہر صوبے کے اپنے اصول ہیں۔ اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے صوبائی حکومت سے نایاب پرندوں کے مکمل تحفظ کی سفارش کی ہے، اس لئے قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ اس سے پہلے عمران خان نے صوبائی حکومت سے تلور کے شکار پر پابندی لگانے کا کہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 590730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/590730/صوبے-میں-تلور-یا-کسی-بھی-نایاب-پرندے-کا-شکار-نہیں-ہوگا-خیبر-پختونخوا-حکومت-ڈٹ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org