0
Sunday 11 Dec 2016 18:51

آصف زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کریگی، سید مراد علی شاہ

آصف زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کریگی، سید مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زداری صحت کے معاملات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کی واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ سندھ کے ضلع گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، آصف زرداری صحت کے معاملات کی وجہ سے باہر ہیں اور ان کی واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ای سی کی میٹنگ ہر 3 ماہ بعد ہوتی ہے، لیکن آخری سی ای سی کی میٹنگ 8 یا 7 ماہ پہلے ہوئی تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ ہے یا 3 کروڑ، مجھے معلوم نہیں، لیکن دہشتگردی کے اس ماحول میں کراچی کا امن مثالی ہے، امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ میں کوئی ردوبدل نہیں کی جا رہی، پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات کابینہ کو مضبوط کرنے کیلئے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے جلد سے جلد نیا مالیاتی کمیشن سمیت نیا این ایف سی بھی لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 590742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش