QR CodeQR Code

کراچی، متحدہ کارکن کی نشاندہی پر بند مکان سے بڑی تعداد میں مدفون اسلحہ برآمد

11 Dec 2016 19:01

اسلام ٹائمز: عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے ایک بند مکان پر چھاپہ مارا، مکان کافی عرصے سے بند تھا اور چند ماہ قبل ہی اسلحے کو زمین میں دفن کرکے اس پر واش روم بنایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے ایک بند گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 بی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے ایک بند مکان پر چھاپہ مارا، مکان کافی عرصے سے بند تھا اور چند ماہ قبل ہی اسلحے کو زمین میں دفن کرکے اس پر واش روم بنایا گیا تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کاررروائی کے دوران 1 ہیوی مشین گن، 8 سب مشین گنز، 5 ایل ایم جیز، 4 جی تھری، 4 ایٹ ایم ایم رائفلز، 5 رپیٹرز، 6 ٹی ٹی پستول، 5 نائن ایم ایم اور 5 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 590743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/590743/کراچی-متحدہ-کارکن-کی-نشاندہی-پر-بند-مکان-سے-بڑی-تعداد-میں-مدفون-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org