0
Sunday 11 Dec 2016 19:22

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، ملزم رحمان بھولا کی حوالگی کیلئے ایف آئی اے ٹیم بنکاک پہنچ گئی

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، ملزم رحمان بھولا کی حوالگی کیلئے ایف آئی اے ٹیم بنکاک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان بھولا کی انٹرپول حکام سے حوالگی کیلیئے بنکاک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو بنکاک سے وطن واپس لانے کیلئے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل 2 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جو ملزم کو وطن واپس لانے کیلئے بنکاک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدرالدین بلوچ اور انسپکٹر رحمت اللہ ملزم کی انٹرپول سے حوالگی کیلئے بنکاک پہنچے ہیں، جہاں وہ انٹرپول حکام کو ملزم کی حوالگی کیلئے ضروری دستاویزات پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی انٹرپول حکام سے کل ملاقات متوقع ہے، جبکہ ٹیم ملزم رحمان بھولا سے بھی ملاقات کرے گی۔ واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے، جس میں 250 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ ملزم کو 4 دسمبر کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے وقت رحمان بھولا ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج تھا۔
خبر کا کوڈ : 590751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش