0
Monday 12 Dec 2016 00:22

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج میں اعلٰی سطح پر ہونے والے تقرر و تبادلے کے بعد کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ اب ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ شاہد بیگ مرزا جی ایچ کیو میں ملٹری سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے، جن کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں بطور کور کمانڈر کراچی تقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلٰی سطح پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں، جن کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 590838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش