QR CodeQR Code

بحرین کی شاہی حکومت کی آلہ کار عدالت کیجانب سے شیخ علی سلمان کیخلاف 9 سال سزائے قید کی توثیق

12 Dec 2016 11:57

اسلام ٹائمز: لبنان کی النشرہ نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کی آلہ کار عدالت نے الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزام کی تائید کرتے ہوئے ان کے خلاف نو سال کی سزا کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ اس درمیان بحرینی عوام نے منامہ کے علاقے الدراز میں شیخ علی سلمان کی حمایت میں زبردست مظاہرہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف نو سال کی سزائے قید کی توثیق کر دی ہے۔ لبنان کی النشرہ نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کی آلہ کار عدالت نے الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزام کی تائید کرتے ہوئے ان کے خلاف نو سال کی سزا کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ اس درمیان بحرینی عوام نے منامہ کے علاقے الدراز میں شیخ علی سلمان کی حمایت میں زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے دسمبر دو ہزار چودہ میں شیخ علی سلمان کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر لیا تھا۔ آل خلیفہ حکومت نے جون دو ہزار پندرہ میں ان پر جھوٹے الزامات عائد کرکے انہیں چار سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ بحرین کی اپیل کورٹ نے مئی دو ہزار سولہ میں ان کی سزائے قید چار سال سے بڑھا کر نو سال کر دی تھی۔ اس کے بعد بحرین کی وزارت قانون نے چودہ جون دو ہزار سولہ کو الوفاق پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی اور سرانجام سترہ جولائی کو بحرین کی نمائشی عدالت نے الوفاق پارٹی کو کالعدم قرار دے کر اس کے دفاتر کو سیل اور اس کے اثاثوں کو ضبط کر لیا تھا۔ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے ملک میں سیاسی اصلاحات اور آزادی کے حق میں پرامن تحریک چلا رہے ہیں اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 591003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591003/بحرین-کی-شاہی-حکومت-آلہ-کار-عدالت-کیجانب-سے-شیخ-علی-سلمان-کیخلاف-9-سال-سزائے-قید-توثیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org