QR CodeQR Code

لواری ٹاپ برفباری کے سبب بند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

12 Dec 2016 19:14

اسلام ٹائمز: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہو رہی ہے جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں چترال بھی شامل ہے، جہاں برفباری کے باعث لواری ٹاپ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چترال میں شدید برفباری کے باعث چترال کا زمینی راستہ لواری ٹاپ ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہو رہی ہے جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں چترال بھی شامل ہے، جہاں برفباری کے باعث لواری ٹاپ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ لواری ٹاپ بند ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف 30 کے قریب گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ شدید برفباری کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 591069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591069/لواری-ٹاپ-برفباری-کے-سبب-بند-مسافروں-کو-مشکلات-کا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org