0
Monday 12 Dec 2016 20:01

رسول خدا کی ذات نقطہ وحدت و اشتراک ہے، سرفراز نقوی

رسول خدا کی ذات نقطہ وحدت و اشتراک ہے، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول امام راحل کے فرمان کے مطابق ہر سال ہفتہ وحدت کے نام سے منسوب کرتی ہے اور مناتی ہے، امسال بھی ہفتہ وحدت شایان شان طریقہ سے منایا جا رہا ہے، ہمیشہ کی طرح امسال بھی آئی ایس او کارکنان، ڈویژنل مسئولین کی جانب سے اپنے اپنے ڈویژنز میں اہلسنت کیساتھ مل کر میلاد کے اجتماعات میں اور جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا گیا اور ہفتہ کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 18 ربیع الاول کو لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات پر سیمینار منعقد کئے جائیں گے، جس میں دیگر مکاتب فکر کے علما کرام بالخصوص طلبا تنظیموں کے رہنما متحدہ طلبا محاذ کے پلیٹ فارم سے شریک ہونگے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہفتہ وحدت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کیونکہ تکفیری طاقتوں اور استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے کیا جا سکتا ہے، ہم اگر متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں، جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں پس ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، انکی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔
خبر کا کوڈ : 591102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش