0
Monday 12 Dec 2016 22:48

بھکر، شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں کی عید میلادالنبیﷺ کے جلوس میں شرکت، اتحاد امت کا بھرپور مظاہرہ

بھکر، شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں کی عید میلادالنبیﷺ کے جلوس میں شرکت، اتحاد امت کا بھرپور مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق مختلف تنظیموں نے 12 سے17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شیعہ علما کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامک ایمپلائیز، امامیہ آرگنائزیشن اور دیگر تنظیموں نے تقریبات کا انعقاد کیا اور عید میلادالنبی کے جلوسوں میں شرکت کرکے ختم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، سینیر نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی، ضلعی صدر مولانا قلب علی شاہانی اور دیگر رہنماوں نے بھکر میں عید میلادالنبی کے جلوس میں شرکت کی، جہاں اہلسنت نے شیعہ رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا اور اتحاد بین المسلمین کے عملی اظہار پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ خاتم الانبیا کی ذات گرامی امت مسلمہ میں نقطہ اتحاد ہے، اگر پیغمبر اسلام کو سمجھ لیا جاتا تو امت تقسیم نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں، پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے اور انہوں نے عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ پوری کائنات کے نبی ہیں۔ سیکر ٹری اطلاعات شیعہ علما کونسل پنجاب پروفیسر ذوالفقار حیدر کے مطابق ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح پر رہنماوں اور کارکنوں ںنے عید میلادالنبی کے جلوسوں میں شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر گرامی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم امت اسلامیہ ہی نہیں، پوری دنیا کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے۔ ان کے بعد کوئی نبی نہیں، وہ دنیا کی مقدس ترین ہستی ہیں، جن کے طفیل یہ دنیا باقی ہے اور تا قیامت جاری رہے گی، تمام مذاہب کے پیروکار انہیں نہ بھی مانیں تو ان کی تعلیمات کو عالم انسانیت کیلئے گرانقدر ضرور جانتے اور ان پر عمل بھی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 591168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش