0
Monday 12 Dec 2016 23:12

چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، کہا یہ جارہا ہے کہ یہ استعفٰی انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیئرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اعظم سہگل کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفٰی ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ، پی کے 661 چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ملک کے معروف نعت خواں جنید جمشید، تین غیرملکیوں اور ڈی سی چترال اور ان کے اہلخانہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں کوئی بھی سوار زندہ نہ بچ سکا۔ پی کے 661 کو پیش آنے والے حادثے کے بعد چیئرمین پی آئی اے پر بہت دباؤ تھا اور انہیں جہازوں کی منٹیننس پر توجہ نہ دینے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ اعظم سہگل کے استعفے سے متعلق ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔ دریں اثناء ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے اعظم سہگل کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 591172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش