QR CodeQR Code

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند سے معمولات زندگی متاثر، حادثات میں 7 افراد جاں بحق

13 Dec 2016 11:27

اسلام ٹائمز: ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی صورت میں موسم شفاف نہیں ہو گا۔ دوسری طرف ٹریفک حکام نے شہریوں کو احتیاط سے کام لینے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح پنجاب میں دھند زندگیاں نگلنے لگی، مختلف حادثات میں سات افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پنجاب میں دھند قاتل بن گئی، جانیں لینا شروع کر دیں، دھند کے باعث پنجاب کی مختلف شاہراہوں پر حادثات بڑھ گئے ہیں۔ بورے والا میں موٹر سائیکل کی گدھا گاڑی سے ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے، گوجرانوالہ کے علاقے رتہ جهال کے قریب موٹر سائیکل بس سے ٹکرا گئی، تلونڈی موسیٰ خاں کے رہائشی دو نوجوان شوکت اور عمیر جاں بحق ہوگئے۔ ساہیوال میں نائی والا روڈ پر دھند کی وجہ سے ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گئے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی صورت میں موسم شفاف نہیں ہو گا۔ دوسری طرف ٹریفک حکام نے شہریوں کو احتیاط سے کام لینے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 591258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591258/پنجاب-کے-میدانی-علاقوں-میں-دھند-سے-معمولات-زندگی-متاثر-حادثات-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org